مقبول خبریں
برطانیہ میں ریلوے کی 3 روزہ ہڑتال، 20 ہزار کارکنوں نے کام چھوڑ دیا۔
لندن: تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر برطانیہ میں ریلوے نے 3 روزہ ہڑتال کردی ہے، جبکہ 20 ہزار کارکنوں نے کام چھوڑ دیا ہے۔
ریلوے یونین کے مطابق کمپنیاں نظرثانی شدہ تنخواہوں کی ادائیگی میں ناکام ہوگئیں ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں تعطیلات عروج پر ہڑتال سے ہزاروں مسافر متاثر ہوں گے، ویلز اور اسکاٹ لیند سمیت ملک میں ریلوے کی سروسز متاثر ہوں گی۔
ہڑتال کے پیش نظر مرکزی انٹرسٹی روٹ، لندن اور گلاسکو کو جوڑنے والی مغربی ساحل کی مین لائن بند کردی گئی ہے، ویسٹ کوسٹ سمیت مرکزی راستوں پر فی گھنٹہ ٹرینوں کی خدمات کو کم کردیا گیا۔