مقبول خبریں
برطانوی پارلیمنٹ: بریگزٹ ڈیل سے متعلق متبادل منصوبے پر ووٹنگ آج ہوگی
برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ ڈیل سے متعلق متبادل منصوبے پر ووٹنگ آج ہوگی برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے باغی اراکین کو منانے کی کوششیں تیز کردیں۔
برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ تھریسامے نے کابینہ کو بتادیا ہے کہ وہ بھی نو ڈیل نہیں چاہتیں۔ دوسری طرف برٹش پاکستانی رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کرتے ہوئے بریگزٹ کی صورتحال پر گفتگو کی ہے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اب ایوان کو واضح کرنا ہوگا کہ وہ بریگزٹ پر کیا چاہتا ہے اسی صورت میں یورپی یونین سے سمجھوتے کی جانب جاسکتے ہیں۔