جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایران بھی ڈیجیٹل کرنسی کی دوڑ میں شامل ہوگیا

29 جنوری, 2019 11:50

اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایران بھی ڈیجیٹل کرنسی کے میدان میں کود پڑا اور جلد مارکٹ میں اپنی کرپٹو کرنسی پیش کرنے کو تیار ہے۔
ایران نے مسلسل امریکی پابندیوں اور اپنی بگڑتی معاشی صورت حال پر قابو پانے کی نئی ترکیب ڈھونڈ نکالی۔ ماضی میں احمدی نثاد کے امریکہ مخالف سخت رویوں اور موجودہ ادوار میں لچک کے باوجود اقتصادی پابندیوں کا شکار ایران امریکہ کو منانے کی کوشش نہیں کرے گا بلکہ اب وہی قدم اٹھانے چلا ہے جو اس سے پہلے اسکے مخالفین اٹھاچکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے انتہائی خاموشی سے ڈیجیٹل کرنسی کا ہوم ورک مکمل کیا اور اب بہت جلد مارکیٹ میں اپنی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے جارہا ہے۔ اس سے قبل ایران نے ملک کے اندر اپنی عوام کے بہتر معیار زندگی کیلئے کئی اقدامات اٹھائے۔ تاہم عالمی مارکٹ میں ایرانی تومان اور ریال کسی مقابلے میں بھی سر نہ اٹھا سکے جس کے بعد ایران نے بھی خود کو دکھائی نہ دینے والی ڈیجیٹل کرنسی کی دوڑ میں شامل کرلیا اور جلد اسکی ڈیجیٹل کرنسی مارکٹ میں دستیاب ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top