مقبول خبریں
کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ کی کانگریسی رہنما خاتون کے ساتھ بدسلوکی
بھارتی ریاست کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریسی رہنما خاتون کارکن کے ساتھ بدسلوکی پر شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔
ایک اجتماع کے دوران سابق وزیراعلیٰ سدارامیا نے طیش میں آکر خاتون کارکن سے مائیک چھینا، اس دوران خاتون کا دوپٹہ بھی اُن کے ہاتھ میں آگیا تھا۔ خاتون مقامی ایم ایل اے اور سِدارامیّا کے بیٹے یاتھندرا پر تنقید کررہی تھیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ سِدارامیّا اپنے حلقے کے لوگوں سے ملاقات نہیں کرتے۔ اسمبلی الیکشن کے بعدوہ پہلی مرتبہ اُنہیں دیکھ رہی ہیں۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔