جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت میں say no to war ٹویٹر پرٹاپ ٹرینڈ بن گیا

27 فروری, 2019 20:16

بھارتی دراندازی کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا۔ جس کے بعد بھارتیوں کی جانب سے جنگ نہ کرنے کی آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔
ہیش ٹیگ ’سے نو ٹو وار‘ بھارت میں اس وقت ٹویٹر پر ٹرینڈ بن چکا ہے جس میں بڑی تعداد میں ٹویٹر صارفین بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ جنگ مسائل کا حل نہیں اس لیے مذاکرات کیے جائیں۔
دوسری جانب پاکستانی قوم بھی اس ٹرینڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ دونوں طرف کے عوام پر امن مذاکرات کے حق میں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top