جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فرانسی صدر کی مقبولیت میں اضافہ

26 فروری, 2019 21:10

فرانس میں پیر کے روز جاری ہونے والی ایک تازہ ترین سروے رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر عمانوئل ماکروں کی مقبولیت ایک بار پھر اس سطح پر واپس لوٹ آئی ہے جہاں وہ گزشتہ برس نومبر میں پیلی جیکٹ والوں کے احتجاج کی تحریک کے آغاز کے وقت پائی جا رہی تھی۔ دوسری جانب اس احتجاجی تحریک کی حمایت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ فرانسیسی ادارے کے سروے کے مطابق ملک میں عمانوئل ماکروں کو ایک اچھا صدر شمار کرنے والے افراد کا تناسب بڑھ کر 32 فیصدہو چکا ہے۔ اس سے قبل دسمبر میں ماکروں کی مقبولیت کم ہو کر27 فیصد تک چلی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top