جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غلام فرید صابری کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

05 اپریل, 2019 11:57

کراچی: تاجدارِحرم ہو نگاہِ کرم” جیسی متعدد،بےمثال قوالیوں کےذریعے، دنیا بھرمیں مقبولیت پانے والے پاکستانی قوال ، غلام فرید صابری کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

انیس سو تیس کو مشرقی پنجاب کےگاؤں رَوہَتَک میں پیداہونےوالےغلام فرید صابری لڑکپن سےہی قوالی کےشوقین تھے۔ انہوں نے1946میں پہلی بار مبارک شاہ کےعرس پرقوالی گاکرسامعین کوجھومنے پرمجبورکردیا۔

غلام فرید صابری کا پہلا البم 1958 میں ریلیز ہوا، اس البم میں شامل قوالی "میرا کوئی نہیں تیرے سوا” نے شہرت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ اس کے علاوہ معروف نعت (بلغ العلی بکمالہ) بھی صابری برادران نے ہی سب سے پہلے تخلیق کی تھی۔

ستراوراسی کی دہائی ان کےعروج کا سنہری دور تھا، اسی دور میں غلام فرید صابری قوال نے ‘بھر دو جھولی میری یا محمد’ جیسی قوالی گا کر اپنے فن کا لوہا منوایا۔

غلام فرید صابری قوال 5 اپریل 1994 کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے وصال کر گئے، مگر ان کی آوازآج بھی لوگوں کی سماعتوں میں محفوظ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top