ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

کیا گوگل کی ای میل سروس بند ہونے والی ہے؟

25 فروری, 2024 15:50

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گوگل کی مقبول ترین ای میل سروس ’جی میل‘ بند ہونے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

جی میل بند ہونے کی افواہوں کے بعد صارفین بھی پریشانی میں مبتلا ہیں تاہم گوگل نے اپنے سیکڑوں صارفین کی اس پریشانی کو دور کرنے کیلئے افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں جعلی ای میل کا اسکرین شاٹ پیش کیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جی میل سروس بند کی جانے والی ہے۔

اس اسکرین شاٹ  ایک حقیقی ای میل سے لیا گیا تھا جو گوگل نے بیسک ایچ ٹی ایم ایل ویو سے چھٹکارہ پانے کے لیے لکھی تھی اور اس کے ایک حصے کو بعد میں یہ افواہ پھیلانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

تاہم گوگل نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے ایکس پر بیان جاری کیا جس میں کمپنی نے صارفین کو بتایا کہ جی میل بند نہیں ہو رہی ہے اور یہ سروس ہمیشہ کیلئے رہے گی۔

گوگل نے واضح کیا کہ رواں کمپنی رواں سال صرف جی میل کا ایچ ٹی ایم ایل ورژن ختم کر رہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: صارفین کی سہولت کیلئے گوگل کا حیرت انگیز فیچر متعارف

گوگل کی جانب سے افواہوں کو مسترد کیے جانے کے بعد صارفین نے بھی سُکھ کا سانس لیا اور اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف  کمپنی سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں جی میل استعمال کرنے والوں کی تعداد 180 کروڑ سے زیادہ ہے جو سالوں سے مسلسل یہی ای میل سروس استعمال کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top