ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

صارفین کی سہولت کیلئے گوگل کا حیرت انگیز فیچر متعارف

22 جنوری, 2024 13:19

دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے موبائل فون صارفین کی سہولت کے لیے ایک شاندار فیچر متعارف کروایا ہے، جس کی مدد سے اب انھیں انٹرنیٹ پر سرچنگ میں بہت آسانی ہو جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے ویب ورژن کے بعد اب اینڈرائیڈ فونز پر گوگل سرچ میں لینس جیسا ایک فیچر متعارف کرایا ہے، جسے ’سرکل سرچ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس فیچر کی مدد سے اب صارفین کسی بھی تصویر کے ایک حصےکے گرد دائرہ بنا کر یا فوکس کر کے اس کا اصل ورژن یا اس سے ملتی جلتی چیزیں تلاش کر سکتے ہیں،جبکہ فیچر ڈیسک ٹاپ اور ویب صارفین کافی عرصے سے استعمال کر رہے ہیں۔

 

فیکٹ چیک یا تحقیق کرنے والے صارفین کے لیے یہ فیچر بہت کارآمد ثابت ہو سکتا ہے، کیوں کہ اگر وہ کسی بھی وائرل ہونے والی تصویر کو ہائی لائٹ کر کے سرچ کریں گے تو اس کی پوری تفصیل اور پہلے شیئر کردہ تصاویر پل بھر میں سامنے آ جائیں گی۔

واضح رہے اینڈرائیڈ فونز میں سرکل سرچ بہت آسان ہے، صارفین کو انٹرنیٹ کی کسی بھی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن پر نظر آنے والی تصویر پر کلک کرنا ہے، جیسے ہی تصویر پر سرکل بنائیں گے، سرچ کا آپشن نظر آئے گا اور اسکرین خود بخود گوگل سرچ پر چلی جائے گی۔

یہ پڑھیں:گوگل الیکشن ٹرینڈ: عوام کی دلچسپی کس جماعت میں ہے ؟

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top