جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مچھ اور کولپور میں حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز کا آپریشن، تین روز میں 24 دہشتگرد ہلاک

02 فروری, 2024 15:12

 بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کولپور کمپلیکس میں حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس ٓپریشن کرکے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے حملہ 29 اور30 جنوری کی درمیانی شب کیا جسے ناکام بنانے کے بعد فورسز نے کلیئرنس آپریشن کرکے تین روز کے دوران 24 دہشتگرد ہلاک کردیے جن میں  شہزاد بلوچ، عطا اللہ ، صلاح الدین اور عبدالودود نامی دہشت گرد بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان اور 2شہری شہید ہوئے، دہشت گردوں کو بعدازاں سرچ آپریشن میں مارا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے بہادری سے پسپا کیے، فورسز ملک میں امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔

یہ پڑھیں :وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top