جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

غزہ میں لڑائی کے دوران ایک ہی دن میں 24 اسرائیلی فوجی ہلاک

23 جنوری, 2024 13:24

 

اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل دانیال ہاگری نے منگل کو کہا ہے کہ غزہ میں شدید لڑائی کے دوران ایک ہی دن میں 24 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

یہ سات اکتوبر 2023 کے بعد سے ایک دن میں اسرائیلی فوج کا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فوجی ترجمان دانیال ہاگری نے ایک ٹیلی ویژن بیان میں کہا کہ ’زیادہ تر فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب راکٹ لانچر سے چلنے والے بم (آر پی جی) نے ایک ٹینک اور عمارت کو اڑانے کی کوشش کی۔‘

فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ فوجی اس وقت مارے گئے جب راکٹ سے چلنے والا گرینیڈ ایک ٹینک سے ٹکرایا، جو اسرائیلی فورسز کی حفاظت کر رہا تھا۔

اسی وقت دو، دو منزلہ عمارتوں میں دو دھماکے ہوئے، جہاں فورسز نے عمارتوں کو تباہ کرنے کے لیے دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا، دھماکے سے وہ اسرائیلی فوجیوں پر گر گئیں۔

فوجی ترجمان نے صبح سویرے پریس بریفنگ میں بتایا: ’ہم ابھی تک واقعے کی تفصیلات اور دھماکے کی وجوہات کا جائزہ اور تحقیقات کر رہے ہیں۔‘

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ’ناقابل برداشت مشکل صبح‘ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ’پوری قوم کی طرف سے، میں متاثرین کے اہل خانہ کو تسلی دیتا ہوں اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ اس اداس اور مشکل صبح میں بھی، ہم مضبوط ہیں اور یاد رکھیں کہ ہم مل کر جیتیں گے۔‘

یہ پڑھیں : درجنوں اسرائیلی فوجی ’پرُاسرار بیماری‘ میں مبتلا، ہاتھ پاؤں کاٹنے پڑے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top