جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ابوظہبی میں پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کا امکان

24 فروری, 2019 14:32

ابوظبی میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پاک بھارت وزرائے خاجہ کی ملاقات کا امکان پیدا ہوگیا۔ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا 46 واں سیشن 1 اور2 مارچ کوابوظہبی میں ہوگا۔ او آئی سی اجلاس میں بھارتی وزیرخارجہ کو بھی شرکت کی دعوت دے دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید بن النہیان نے غیر متوقع طور پر بھارتی ہم منصب سشما سوراج کو ’اعزازی مہمان‘ کے طور پر اجلاس میں مدعو کرلیا۔ سشما سوراج کی ابوظہبی آمد کے حوالے سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کی پاکستان ہم منصب شاہ محمود قریش سے ملاقات بھی ہوجائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top