جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ کی خصوصی ٹرین ویتنام روانہ

24 فروری, 2019 16:11

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کی خصوصی ٹرین چین سے نکل کر ویتنام روانہ ہوگئی۔ وہ ویتنام میں بدھ اور جمعرات کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوسری ملاقات کریں گے۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی خصوصی ٹرین گذشتہ روز پیانگ یانگ سے روانہ ہوئی تھی۔ ان کے انتہائی قریبی ساتھی کم یونگ چول اور ایک بڑاوفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔ کم جونگ ان چین پہنچے تو ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ ٹرین ساٹھ گھنٹوں کا سفر کرکے ویتنام پہنچے گی۔۔ کم جونگ اُن اور امریکی صدر کے درمیان خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے معاملات پر بات ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top