جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حوثی مجاہدین کا اسرائیل جانیوالے بحری جہازوں پر 22 واں حملہ

29 دسمبر, 2023 11:38

 

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اسرائیل جانے والے بحری جہازوں پر حوثی باغیوں کی جانب سے 22 واں حملہ کیا گیا ہے۔

امریکی فوج کے مطابق حوثی مجاہدین نے تجارتی بحری جہاز پر ڈرون اور اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

امریکی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ تجارتی بحری جہاز پر حوثیوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

اس سے قبل یمن کے حوثیوں نے بحیرۂ احمر میں کمرشل بحری جہاز پر گزشتہ حملوں کی ذمے داری قبول کی تھی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمنی حوثیوں کی جانب سے گزشتہ بیان میں جنوبی اسرائیل میں فوجی اہداف کو بھی ڈرون سے نشانہ بنانے کا دعویٰ سامنے آیا تھا۔

یہ پڑھیں : حوثی مجاہدین کا بحیرہ احمر میں 2اسرائیلی جہازوں پرحملہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top