جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

2023فلسطینیوں کیلئے بدترین سال،اسرائیل کے حملے سال کے آخری دن بھی جاری رہے

01 جنوری, 2024 10:39

 

اسرائیلی حملوں میں گھرے فلسطینیوں کے لیے سال 2023  نسل کشی کا سال ثابت ہوا، سال کے آخری تین ماہ کا ہر دن اور ہر لمحہ اسرائيلی بمباری اور میزائلوں کی زد میں گزرا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق 1948  میں نکبا کے بعد سال 2023  فلسطینیوں کے لیے بدترین سال رہا، فلسطینی ادارہ شماریات نےاس حوالے سے کہا کہ نکبا کے بعد سال 2023  میں سب سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئےہیں۔

فلسطینی ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں سے سال 2023  میں 22  ہزار 404  فلسطینی شہید ہوئے،ادارہ شماریات کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں سے سال 2023  میں 506  فلسطینی شہید ہوئے۔

دوسری جانب فلسطینی ہلا ل احمر سوسائٹی نے اسرائیل کی طبی عملے پر حملوں کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں ۔

فلسطینی ہلا ل احمر کے مطابق 2023 کےپہلے 6 مہینوں میں طبی ٹیموں کیخلاف 193 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں ہیں،تاہم 2022 کے6 مہینوں میں خلاف ورزیوں میں 310 فیصد اضافہ ہوا ۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیوں میں 2022 کی نسبت 2023 میں 310 فیصد اضافہ ہوا،تاہم غزہ میں ٹیم کے ارکان کی ہلاکت اورایمبولینسوں کو نشانہ بنایا گیااسرائیل نے ٹیم کوبیماریوں اور زخمیو ں کو منتقل کرنے سےروکا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 21 ہزار 800 سے بڑھ گئی ہیں جبکہ اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 60ہزار کے قریب ہوگئی ہیں۔

یہ پڑھیں : غزہ: اسرائیلی فوج کی بمباری جاری، مزید 165 فلسطینی شہید

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top