ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

2018 کے انتخابات میں شوبز والے بھی سیاسی میدان میں کود پڑے،پی پی نے کراچی سے تین اداکار میدان میں اتارے

03 جولائی, 2018 16:44

کراچی سے این اے 256ساجد حسن ، پی ایس 101 ایوب کھوسو اور پی ایس 94 گل رعنا تیر کے نشان پر انتخاب لڑیں گے

پاکستان کی شوبز انڈسٹری والوں پر بھی الیکشن فیور چڑھ گیا، گلوکار ابرالحق اور جواد احمد انتخابات لڑنے اکھاڑے میں اتر گئے جبکہ پی پی نے کراچی سے تین اداکار میدان میں اتارے۔
تفصیلات کے مطابق 2018 کے انتخابات میں شوبز والے بھی سیاسی میدان میں کود پڑے، گلوکار ابرار الحق کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نارووال سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا ہے، معروف گلوکار این اے اٹھتر پر ن لیگ کے احسن اقبال سے مقابلہ کریں گے۔

گلوکار جواد احمد تو وزارت عظمیٰ کے تین امیدواروں سے ٹکرا رہے ہیں، برابری پارٹی کے ٹکٹ پر لاہور کے این اے اور 131 اور 132 پرعمران خان اور شہباز شریف جبکہ کراچی کے این 146 پر بلاول کا مقابلہ کریں گے۔

کراچی میں پیپلز پارٹی نے بھی تین اداکاروں کو ٹکٹ دے دیا، این اے 256سے ساجد حسن ، پی ایس 101 سے ایوب کھوسو اور پی ایس 94 سے گل رعنا تیر کے نشان پر انتخاب لڑیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top