جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ارجنٹائن میں غیر معیاری ہیروئن سے 20 افراد ہلاک

03 فروری, 2022 11:50

بیونس آئرس : ارجنٹائن میں اس وقت ایمرجنسی نافذ کردی گئی، جب ہیروئن کے ساتھ دیگر ملا کر کھانے 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ارجنٹائن کے سب سے بڑے شہر اور دارالحکومت بیونس آئرس کے شمال مغربی مضافاتی علاقے میں ایک زہریلے مادے، ممکنہ طور پر اوپیئڈز کے ساتھ ہیروئن ملا کر کھانے سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور 74 اسپتال میں داخل ہیں۔

حکام نے کہا کہ وہ اس بات کا تعین کرنے کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں کہ ہیروئن میں کس چیز کی آمیزش کی گئی تھی، تاہم انھوں نے ان لوگوں کو خبردار کیا ہے جنہوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ ہیروئن خریدی ہے کہ وہ اسے ضائع کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہیروئن کے کیمیائی مواد کی افغانستان منتقل کرنے کوشش ناکام

اس معاملے میں تقریباً 10 افراد کو گرفتار کیا گیا، جب کہ پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا، جہاں ان کے خیال میں ہیروئن فروخت کی گئی تھی۔

ابتدائی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ متاثرین کو اچانک دل کا دورہ پڑا، جن میں سے کم از کم چار مرد تھے۔ جن کی عمریں 32 سے 45 سال کے درمیان تھیں۔

تفتیش کاروں کو خدشہ ہے کہ ہلاک افراد کی تعداد بڑھ سکتی ہے، کیونکہ خیال کیا جارہا ہے کہ کچھ افراد، جنہوں نے ہیروئن خریدی تھی وہ وقت پر اسپتال تک نہیں پہنچ سکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top