جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انڈین وزارت خارجہ نے وزیراعظم پاکستان کی پیشکش کو رد کردیا

20 فروری, 2019 08:18

بھارت میں بھارتیوں کے لیے وبال جان انتہا پسند حکومت نے امن کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کی پیشکش کو یکسر مسترد کردیا۔ اور من گھڑت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ جب ممبئی اور پٹھان کوٹ کے حملے کے ثبوت دینے پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تو پلواما پر کیا ہوگی۔
انڈین وزارت خارجہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مثبت اور مخلصانہ پیشکش پر میں نہ مانوں والا جوابی بیان جاری کردیا۔ انکا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نے حملے کو دہشت گردانہ حملہ بھی نہیں مانا اور نہ ہی اس کے متاثرین کے لیے کوئی ہمدردی ظاہر کی۔ پاکستان نےارتکاب کرنے والے دہشت گرد اور جبیش محمد کے دعوے کو نظر انداز کر دیا جنہوں نے خود ذمے داری قبول کی۔ اگر پاکستان کو ثبوت چاہئیے تو یہی کافی ہے کہ جش محمد اور اس کے سربراہ پاکستان میں ہیں۔
انڈین وزارت خارجہ نے مزید الزام عائد کیا کہ نئے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ممنوعہ حافظ سعید جیسے لوگوں کے ساتھ پلیٹ فارم شیر ہوتا ہے انڈیا اب صرف اس صورت میں بات کرے گا جب فضا پوری طرح دہشت گردی اور تشدد سے پاک ہو۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top