پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

صحت مند زندگی کا راز، مزیدار قہووں کے ساتھ

02 دسمبر, 2018 15:47

قہوہ ایک روایتی چائے کی تیاری ہے جو افغانستان، پاکستان، وسطی ایشیاء کے کچھ علاقوں اور شمالی بھارت میں خاص طور پر کشمیر وادی میں استعمال ہوتی ہے۔ پاکستان میں یہ خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، پنجاب اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں کافی مقبول ہے۔ کشمیری بیک کئے ہوئے آئٹمز کے ساتھ شام کے ناشتےطور پراسکا مزہ لیتے ہیں۔

سردیاں آتے ہی پورے پاکستان میں قہوے کی طرف لوگوں کی توجہ بڑھنے لگتی ہے۔ کیونکہ اس میں استعمال ہونے والی اشیاء ٹھنڈ کے اثرات سے محفوظ رکھتی ہیں اور توانائی فراہم کرتی ہیں۔ اسکے ساتھ نزلہ زکام اور دیگر موسمی اثرات سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔

ذیل میں دیے گئے چند قہوے آپکی صحت مند زندگی کے ضامن اور موسمِ سرما کے لحاظ سے آپکے محافظ ثابت ہو سکتے ہیں:

1۔ ادرک کا قہوہ:

ادرک کے فوائد سے تو ہر کوئی واقف ہے۔ ایک چٹکی پتی، آدھا انچ ادرک کا ٹکڑا اورایک سلائس لیمو کو ایک کپ پانی میں پکائیں اوردوچائے کے چمچ شہد ملا کر مزیدار قہوے کا مزہ لیں۔ اگر آپ متلی یا سوزش کا سامنا کر رہے ہیں تو یہ آپکے نظام ہاضمہ اور مدافعتی نظام کو بہتر کرنے میں مددگار ثبت ہوگا۔

2۔ ہلدی کا قہوہ:

یہ ایک طاقتور اینٹی سوزش ایجنٹ ہے۔ ہلدی صرف ہضم میں مدد نہیں کرتی بلکہ یہ آپ کے جسم کو باہر اور اندر سے توانا بناتی ہے۔ اگر آپ کسی جسمانی تکلیف میں ہیں یا سردی کے زیرِاثر ہیں تو ایک کپ پانی میں آدھا انچ ہلدی کا ٹکڑا اورایک چٹکی پتی پکائیں، دو چمچ شہد ملا کر مزیدار ہلدی والے قہوے کا مزہ لیں یہ آپکو ایکسٹرا توانائی فراہم کرنے بھی مددگار ثابت ہوگا۔

3۔ دارچینی کا قہوہ:

اگر آپکو شدید سر درد اور پٹھوں کا درد ہو تو ایک کب پانی میں ایک انچ دار چینی کا ٹکڑا اور ایک چٹکی پتی کو ایک کپ پانی میں پکالیں، دو چمچ شہد ملا کر استعمال کریں۔ اسکی اینٹی سوزش خصوصیات آپکو فوری طور پر سکون فراہم کریں گے۔

4۔ پودینے کا قہوہ:

نزلہ زکام اور موسمی اثرات سے محفوظ رہنے کیلئے پودینے کے قہوہ کا استعمال اپنے معمول کا حصہ بنالیں۔

یہ تمام قہوے آپکو صحت مند اور توانا رکھنے میں مدد گارثابت ہونگے اور آپکو تمام موسمی اثرات سے محفوظ رکھیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top