مقبول خبریں
ایشیاء کپ 2018: بھارت نے مشکل مقابلے میں ہانگ کانگ کو شکست دےدی
دبئی: بھارت نے مشکل مقابلے میں ہانگ کانگ کو 26 رنز سے شکست دے دی۔
ہانگ کانگ کے اوپنرز نے 167 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔
نزاکت خان 92 رنز اور انشومن راتھ نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے بعد شائقین کرکٹ اپسیٹ کی توقع کرنے لگے تھے۔
ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہیں دکھاسکا۔
اس سے قبل ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر بھارتی سورماؤں کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔
ہانگ کانگ کی نپی تلی باؤلنگ نے بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کو 285 رنز تک محدود کردیا۔
شکھر دھون 127 رنز اور ریادو 60 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔
بدھ کے روز بھارت اپنا دوسرا میچ پاکستان کیخلاف کھیلے گا۔