جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ زلفی بخاری، فرح گوگی کے وارنٹ گرفتاری جاری

04 دسمبر, 2023 16:44

اسلام آباد: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں شہزاد اکبر، ملک ریاض، ضیا مصطفیٰ، زلفی بخاری، احمد علی ریاض، فرحت شہزادی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو آج اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، سپرنٹنڈنٹ جیل آئندہ سماعت پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو احتساب عدالت میں پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل باجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر سب کچھ کیا، انہیں عدالت بلاؤں گا: عمران خان

حکم نامے کے مطابق رجسٹرار کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کی اسکروٹنی مکمل کرلی گئی، عدالت ریفرنس ٹرائل کے لیے منظور کرتی ہے، تمام 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی آئندہ سماعت 6 دسمبر کو ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top