جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پلے بیک سنگر مہناز بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 6 سال بیت گئے

19 جنوری, 2019 15:26

پاکستان کی مشہور گلوکارہ مہناز بیگم کو اپنے مداحوں سے بچھڑے آج 6 سال ہوگئے۔۔لیکن آج بھی ان کے گائے ہوئے گیت کانوں میں رس گھول دیتے ہیں۔

تفصلاے کت مطابق 1958 میں کراچی میں پیدا ہونے والی مہناز بیگم کو گلولو کاری کا ہنر ان کو وراثت میں ملاتھا  ۔ مہناز نے دورانِ تعلیم ریڈیو سے گلوکاری شروع کی اور بہت جلد لالی ووڈ پر چھا گئیں۔

انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کے ساتھ ساتھ متعدد اعزازات سے نوازا گیا تھا ۔ مہناز بیگم نے مسلسل 7 سال تک نگار ایوارڈ حاصل کیا جو بجائے خود ایک منفرد اعزاز ہے۔

مہناز بیگم غزل اور ٹھومری کی گائیکی میں نمایاں مقام رکھتی تھیں  اور اس کے ساتھ ساتھ  مہناز سلام، مرثیے اور نوحے بھی پڑھتی تھیں۔
 
 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top