جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چین کے ریستوران میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک

29 ستمبر, 2022 11:06

بیجنگ : چین کے ایک ریستوران میں آگ لگنے سے 17 افراد دم گھٹنے اور جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

چین کے شمال مشرقی شہر چانگچن کے ایک ریستوران میں نامعلوم وجوہات کے باعث آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 17 افراد جل کر ہلاک ہوگئے، جبکہ تین زخمی بھی ہیں۔

فائر فائٹرز اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ڈھائی گھنٹوں میں تلاش اور بچاؤ کا کام مکمل کیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ تائیوان سے متعلق انتہائی خطرناک اشارے بھیج رہا ہے : چین

واضح رہے کہ چین میں آگ لگنے کے واقعات عام ہیں، جس کی زیادہ تر وجہ غیر قانونی تعمیرات ہیں، جن میں آگ لگنے کی صورت میں جان بچانا مشکل ہوتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top