جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم عمران خان کا کراچی کیلئے بڑا اعلان

16 ستمبر, 2018 20:48

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کورنگی صنعتی ایریا میں سیوریج پانی کا ری سائیکلنگ پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں ڈیم کے لیے فنڈ جمع کرنے کی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سب کو پتا تھا کہ ڈیمز بنانا کتنا ضروری ہے، سیاسی لوگ پانچ سال کیلئے آتے ہیں، کسی نے نہیں سوچا کہ ایک دن پانی کی کمی ہوگی۔

اس موقع پر عمران خان نے کراچی کے لیے نیا ماسٹر پلان کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ کیلئے کراچی سرکلر ریلوے پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کنکریٹ کا جنگل بن گیا ہے، یہاں درجہ حرارت بڑھتا جائے گا، ہم گرین کراچی پروگرام شروع کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو ماہ کے اندر کراچی میں کچرا اُٹھانے کا نظام بہتر نہ ہوا تو صوبائی حکومت کی مدد کا پلان بنائیں گے۔

وزیراعظم نے کہ کہ جب تک کراچی کھڑا نہیں ہوگا، ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ بنگالیوں اور افغانیوں کے پاکستان میں پیدا ہونے والے بچوں کو شناختی کارڈ دلوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے حصول کیلئے کسی نے ماضی میں نہیں سوچا، ملک میں ڈیم بنانے کی کوشش نہ کی گئی تو بہت دیر ہوجائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کی تاریخ میں سب بڑا قرضہ چڑھا ہوا ہے، جن پر ایک دن کا 6 ارب روپے سود ادا کرنا ہوتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top