جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایشیاء کپ: پاکستان نے ہانگ کانگ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

16 ستمبر, 2018 21:59

دبئی: ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو باآسانی شکست دیدی۔

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ کی جانب سے دئے گئے 117 رنز کے ہدف کو پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا لیکن 41 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 24 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد امام الحق اور بابر اعظم کے درمیان 52 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور 93 کے اسکور پر بابر اعظم احسان خان کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے آؤٹ ہوئے۔

امام الحق نے ناقابل شکست 50 رنز اسکور کئے۔

پاکستان کو جیت کے لیے ایک رن درکار تھا لیکن شعیب ملک نے چوکا لگا کر ووننگ اسٹروک کھیلا۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر ہانگ کانگ نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے کھیلتے ہوئے ہانگ کانگ نے 37 اشاریہ 1 اوور میں 116 رنز بنائے۔ ہانگ کانگ کی جانب سے کے ڈی شاہ اور اعزاز خان 26 رنز اور 27 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

ہانگ کانگ نے 3 بلے باز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ صرف چار بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top