جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 1600 سےزائد فلسطینی شہید

13 اکتوبر, 2023 21:08

اسرائیل کی جانب سے فلسطینی کےعلاقے غزہ میں شہری آبادی پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 1600 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر مسلسل بمباری کا آج ساتواں روز ہے۔ اسرائیل کی بمباری میں شہری آبادی، مساجد، ہسپتال اور اسکولوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔  شہید ہونے والوں میں 447 بچے اور 248 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ غاصب صیہونی ریاست نے غزہ کا پانی ، بجلی اور گیس کی ترسیل بند کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فاسفورس بم استعمال کرنے کی تصدیق کردی

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ممنوعہ تباہ کن فاسفورس بموں کا بھی بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top