جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تازہ حملوں میں حماس کے150 جنگجوؤں کو شہید کردیا:اسرائیلی فوج کا دعویٰ

11 نومبر, 2023 11:19

 

اسرائیلی فوج نے دعو یٰ کیا ہے کہ تازہ حملوں میں حماس کے150 جنگجوؤں کو شہید کردیا اور شمالی غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر کنٹرول کرلیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے متعدد اہداف پر حملے کررہے ہیں، لبنان سے دوسرے حملے میںہمارے 2فوجی زخمی ہوئے ہیں، جب کے شمالی اسرائیل کے علاقے منارا میں چوکی پر حملے سے 3فوجی زخمی ہوئے ۔

حماس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسپتال پر تازہ اسرائیلی حملے انسانیت کے دامن پر داغ ہیں،ہمارے لوگ ان مجرمانہ ، فاشسٹ اقدامات سے شکست نہیں کھائینگے۔

ترجمان حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل دنیا کی نظروں کے سامنے جرائم کرتا رہے گا، ان حملوں نے تمام بین الاقوامی انسانی قوانین کو پامال کردیا، اسرائیل کو امریکی انتظامیہ کی حمایت حاصل ہے۔

یہ پڑھیں : القسام بریگیڈز نے 136 اسرائیلی ٹینک اور گاڑیاں تباہ کردی، ویڈیو ثبوت بھی فراہم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top