جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

این اے 237 میں 15 ہزار ووٹ چرائے گئے، حلیم عادل شیخ کا فرانزک کرانے کا مطالبہ

19 اکتوبر, 2022 14:02

کراچی : پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا ہے کہ این اے 237 میں پولیس اور آر اوز کے ذریعے 15 ہزار ووٹ چرائے گئے۔

قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی 237 پر بغلیں بجائی جارہی ہیں۔ الیکشن میں آر او گردی کی گئی۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کا سیاسی جنازہ نکلنے والا ہے۔

وزیر خارجہ کبھی کبھی پاکستان کے دورے پر آتے ہیں۔ سندھ ڈوبا رہا لیکن بلاول صاحب غائب رہے۔ سیلاب متاثرین کے لئے 137 جہاز، ٹرک امداد کے آئے لیکن کدھر گئے کوئی پتا نہیں؟ سندھ میں سیلاب ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ سندھ ڈوبا نہیں بلکہ ڈبویا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے اپنی انا کے خاطر7 سیٹوں پر ضمنی انتخاب لڑا: شازیہ مری

اپنی شکست کے پیش نظر کراچی کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے گئے۔ ایم کیو ایم قصہ پارینہ ہوچکی ہے، ایم کیو ایم کے تابوت میں آخری کیل ٹیسوری نے ٹھوکی۔

الیکشن کمیشن ایک غلام الیکشن کمیشن ہے، جس سے ہمیں کوئی امید نہیں ہے۔ ہمیں عدلیہ سے امید ہے اور ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے۔

این اے 237 میں پولیس اور آر اوز کے ذریعے 15 ہزار ووٹ چرائے گئے۔ اس کا فرانزک کروایا جائے، ہم اس کے پیسے ادا کرنے کو تیار ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top