جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ میں مزید 15 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا، القسام بریگیڈز

03 فروری, 2024 09:42

 

القسام بریگیڈز نے غز ہ میں دوران لڑائی مزید 15 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا ۔

القدس بریگیڈز کے مطابق خان یونس میں 10 اسرائیلی فوجیوں کو شدید زخمی کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شمالی غزہ میں حماس کو ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

واضح رہے غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران200سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکیں ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی ہلال احمر کی خاتون ڈائریکٹر کو شہید کردیااسرائیلی فوجیوں نے ہدائیہ احمد کو میڈیکل کمپلیکس کے اندر گولی ماری۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت بھی جاری ہے، 24گھنٹے میں مزید 112 فلسطینی شہید ہوگئے۔

میڈیا زرائع کے مطابق صیہونی طیاروں نے رفح میں گھر پر بمباری کرکے مزید 10 فسلطینیوں کو شہید کردیا۔

شہدا کی مجموعی تعداد 27 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ 66 ہزار 300 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ پڑھیں : غزہ میں لڑائی کے دوران ایک ہی دن میں 24 اسرائیلی فوجی ہلاک

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top