ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

سری لنکا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، 15 افراد ہلاک

03 جون, 2024 15:52

سری لنکا میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کولمبو سمیت جنوبی ایشیائی جزیرے کے 7 علاقوں میں ہفتے کے اختتام پر 400 ملی میٹر سے زیادہ موسلا دھار بارش ہوئی، جو ایک ماہ میں ہونے والی بارش کی مقدار سے دوگنی ہے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ سینٹر نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

مزید پڑھیں:میکسیکو میں پہلی بار خاتون صدر منتخب

مرکز کے ڈائریکٹر پردیپ کوڈیپیلی نے بی بی سی کی سنہالی سروس کو بتایا کہ ‘معمولی سیلاب کا خطرہ بڑھ رہا ہے، تقریبا پورا ملک 25 میں سے 20ضلع بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

سری لنکن حکام نے 15 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ہزاروں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔

سری لنکا کولمبو کے قریب سیلاب میں ایک ہی خاندان کے تین افراد بہہ گئے جبکہ ایک 11 سالہ لڑکی اور ایک 20 سالہ شخص لینڈ سلائیڈنگ کے نیچے دب گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارشوں اور سیلابوں سے تقریبا 4 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور 28 مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر بجلی کی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے رات اندھیرے میں گزاری۔

پیر کے روز اسکول بند کردیئے گئے تھے اور مزید بارش کی توقع کے پیش نظر نو علاقوں کو الرٹ کردیا گیا تھا۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ سری لنکا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top