ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

میکسیکو میں پہلی بار خاتون صدر منتخب

03 جون, 2024 15:28

میکسیکو کی پہلی خاتون کلاڈیا شین بام کو اتوار کے روز بھاری اکثریت سے صدر منتخب کیا گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق میکسیکو سٹی کے مرکزی چوک پر پرچم لہرانے والے حامیوں کے ہجوم نے حکمراں جماعت کے امیدوار کی جیت کا جشن مناتے ہوئے ماریاچی موسیقی پر گانا گایا اور رقص کیا۔

شین بام نے جشن منانے والے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں میکسیکو کی لاکھوں خواتین اور مردوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے اس تاریخی دن پر ہمیں ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 : امریکا نے کینیڈا کو شکست دے دی

میکسیکو سٹی کے 61 سالہ سابق میئر نے وعدہ کیا کہ ‘میں آپ کو ناکام نہیں کروں گا۔’ پہلی صدر خاتون کلاڈیا شین  نے اپنے اہم حریف ژوچٹل گالویز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے شکست تسلیم کر لی۔

نیشنل الیکٹورل انسٹی ٹیوٹ کے ابتدائی سرکاری نتائج کے مطابق تربیت یافتہ سیاستدان کلاڈیا شین بام نے 58 سے 60 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

میکسیکو کی پہلی صدر شین بام گالویز سے 30 فیصد پوائنٹس سے زیادہ آگے تھی جب کہ واحد کھلاڑی جارج الواریز مینیز سے تقریبا 50 فیصد پوائنٹس آگے رہی۔

خیال رہے کہ میکسیکو کی پہلی خاتون کلاڈیا شین بام نے مجرمانہ اور صنفی بنیادوں پر تشدد کا شکار ملک میں تاریخ رقم کی ہے جب کہ انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان 7 جون کو کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top