جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بریگزٹ مذاکرات: تھریسامے کو پارلیمان میں ایک اور بل میں شکست کا سامنا

15 فروری, 2019 14:40

بریگزٹ معاہدے میں مذاکرات کے حوالے سے برطانوی پارلیمان میں وزیر اعظم تھریسامے کو ایک اور بل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بل کی مخالفت میں 303 اور حق میں 258 ووٹ آئے۔

بریگزٹ معاہدے میں شمالی آئر لینڈ کے سرحدی معاملات پر مذاکرات کے حوالے سے پیش کئے گئے بل کو ارکان نے 45 ووٹوں سے شکست دے دی۔ بل کے حق میں 258 جبکہ مخالفت میں 303 ووٹ آئے۔ اپوزیشن رہنما جیرمی کوربن نے کہا ہے کہ تھریسامے کی بریگزٹ معاہدے پر حکمت عملی ناکام ہو گئی۔ انہیں شکست قبول کر کے پارلیمان کے بنائے منصوبے کی حمایت کرنی چاہئیے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top