جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک بھر میں 35 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا عمل جاری

14 اکتوبر, 2018 16:18

اسلام آباد: عام انتخابات کے بعد سب سے بڑا انتخابی دنگل 14 اکتوبر کو سج گیا ہے،جسے منی الیکشن کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کی 11، جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے 24 نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ صبح 8 بجے پولنگ کا عمل شروع ہوا، جو بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

مجموعی طور پر 35 حلقوں میں 92لاکھ 83 ہزار 74 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جب کہ آج 370 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی گیارہ ،گیارہ، سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی دو، دو نشستوں، جب کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی 9 نشستوں پر پولنگ ہورہی ہے۔

جن حلقوں پر پولنگ ہورہی ہے اس میں اسلام آباد کی نشست این اے 53 سمیت پنجاب میں قومی اسمبلی کی 9، سندھ اور خیبرپختونخوا میں ایک ایک حلقہ شامل ہے۔

پنجاب اسمبلی کی 11، سندھ اور بلوچستان کی دو دو جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top