جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارت میں مال گاڑی اور مسافر ٹرین میں تصادم، 13 افراد جاں بحق

17 جون, 2024 13:02

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں مال گاڑی اور مسافر ٹرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جب کہ 30 زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع دارجلنگ میں پیر کی صبح ایک مال گاڑی کنچن جنگا ایکسپریس ٹرین سے جا ٹکرائی جس کے باعث 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور چند بوگیاں ایک دوسرے پر جا چڑھیں۔

مسافر ٹرین شہر اگرتلہ سے کولکتہ جا رہی تھی کہ اس دوران حادثہ پیش آگیا، مال گاڑی اور ٹرین کا تصادم مغربی بنگال کے رنگا پانی اور نجباری اسٹیشنز کے درمیان پیش آیا۔

خیال رہے کہ بھارت میں ٹرین حادثے معمول بن چکے ہیں، گزشتہ سال بھی ایک ٹرین حادثے میں 288 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top