جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری

13 جنوری, 2019 14:54

معروف میسیجنگ سروس واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے فنگر پرنٹ اسکینر متعارف کروانے پر غور شروع کردیا ہے۔ جس کے بعد کوئی بھی دوسرا شخص آپ کے فون پر واٹس ایپ ایپلی کیشن نہیں کھول سکے گا۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ کے نئے اینڈرائیڈ ورژن میں متعارف ہوگا جبکہ اس سے پہلے آئی او ایس کے لیے فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی بھی متعارف کروانے کا فیصلہ ہوا تھا جو تاحال تاخیر کا شکار ہے تاہم فنگر پرنٹ کا فیچر لانے کا فیصلہ ہوگیا ہے جو ہر اینڈرائیڈ موبائل فونز میں دستیاب ہوگا یہ فیچر ایپلی کیشن کے اندر ہی موجود نئے سیکشن میں متعارف ہوگا جس کی مدد سے آپ اپنی واٹس ایپ ایپلی کیشن اور اس میں موجود پیغامات کو مکمل طور پر محفوظ کرسکیں گے۔ اس فیچر کے ذریعے کسی ایک خاص چیٹ کو نہیں بلکہ پوری ہی ایپلی کیشن کو محفوظ بنایا جاسکے گا۔
 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top