جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پنجاب میں نمونیہ سے 24 گھنٹے کے دوران 12 بچوں کی اموات

25 جنوری, 2024 13:12

لاہور: خشک سردی کے باعث پنجاب میں نمونیہ وبائی صورت اختیار کرگیا ہے، 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں 12 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب میں جنوری کے دوران نمونیہ سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 220 ہوگئی ہے۔

گوجرانوالہ سے 3، بہاولپور سے 2 بچوں کی ہلاکتیں ہوئیں، راولپنڈی سے دو، فیصل آباد، شیخوپورہ سے ایک ایک موت رپورٹ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ادارہ صحت نے کالی کھانسی کے پھیلاؤ کے خدشات ظاہر کردیے

پنجاب سے 24 گھنٹوں کے دوران 1077 بچے نمونیہ میں مبتلا ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top