جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ پولیس کے 112 اہلکار منشیات فروشوں کے سرپرست نکلے، عہدوں سے فارغ

18 اکتوبر, 2022 14:35

کراچی : پولیس اہلکاروں کو منشیات فروشوں کے سرپرست ہونے کا الزام ثابت ہونے پر عہدوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے سرپرست ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل کی فہرست تیار کرلی گئی، تمام اہلکاروں کو معطل کرکے سندھ ریزور پولیس میں تبادلہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ میں پولیس کی بروقت کارروائی، تین ملزمان ہلاک

کراچی رینج کے 15، حیدرآباد رینج کے 64، میرپور خاص کے 20، سکھر کے 13 اور لاڑکانہ رینج کے 3 اہلکار فہرست میں شامل ہیں، جن میں کراچی کے اہلکاروں کا تعلق ڈسٹرکٹ ویسٹ، سینٹرل، ملیر اور سٹی سے ہے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے 6، ڈسٹرکٹ ملیر کے 4، ڈسٹرکٹ سٹی کے تین اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کے 2 اہلکار ملوث تھے۔ تمام اہلکاروں کو منشیات کی سرپرستی میں ملوث ہونے کے بعد انہیں عہدوں سے فارغ کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top