جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئیں

11 ستمبر, 2018 15:40

لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز انتقال کرگئیں۔

تین بار پاکستان کی خاتون اول رہنے والی بیگم کلثوم نواز کا انتقال 68 سال کی عمر میں ہوا۔

خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، کلثوم نواز کی میت پاکستان لائی جائے گی، شہباز شریف میت وصول کرنے لندن جائیں گے، ان کی تدفین جاتی امراء میں ہوگی۔

کلثوم نواز گذشتہ ایک سال سے علیل تھیں، انہیں کینسر کا عارضہ لاحق تھا اور پچھلے برس اگست میں لندن کے اسپتال لایا گیا تھا، جہاں ان کے گلے کی سرجری اور کیمو تھراپی ہوئی تھی۔

کلثوم نواز کی طبیعت میں کئی ماہ سے اتار چڑھاؤ آتا رہا، رواں برس جون میں ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا، نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز نے کئی بار لندن جاکر ان کی عیادت کی، اڈیالہ جیل جانے سے قبل نواز شریف اور مریم نواز لندن سے کلثوم نواز کی عیادت کرکے لاہور پہنچے تھے، جہاں سے انہیں راول پنڈی لایا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top