جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سانحہ گیاری سیکٹر کو 11 سال مکمل، 129 فوجی شہداء کو قوم کا سلام

07 اپریل, 2023 11:31

گیاری کے مقام پر سیاچن گلیشیر تقریباً 30 ہزار 775 میٹر چوٹی کا شمار دنیا کی سب سے بلند ترین دفاعی چوٹیوں میں ہوتا ہے

7 اپریل 2012 کو فرائض کی انجام دہی کے دوران ایک بڑا برفانی تودہ ناردرن لائن انفنٹری بٹالین پر آ گرا، جس کے نتیجے میں بٹالین کی کمانڈ کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل تنویر اور میجر ذکاء سمیت 129 فوجی شہید ہو گئے۔

بلند چوٹی اور خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں کو انجام دینا انتہائی مشکل کام تھا۔ غیر ملکی ریسکیو ٹیمز نے اس مشن کو ناممکن قرار دیا تھا۔

خطرناک موسم کے باوجود پاک فوج نے 13 ہزار فٹ کی بلند چوٹی پر اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سات شہداء کے علاوہ باقی تمام شہداء کے جسدِ خاکی ورثاء کے حوالے کر دئیے۔ جبکہ یہ مشن پورا سال جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں یتیم اور ضرورت مند بچوں اعلیٰ ہاسٹل کا قیام

بلاشبہ انجینئرز کور کے ساتھ ساتھ دیگر بٹالینز نے اس ریسکیو آپریشن میں بڑی دل جوئی اور جوانمردی سے اس کو پایا تکمیل تک پہنچایا۔ سیاچن کی بلند چوٹی پر نصب یاد گارِ شہداء بطور مونومنٹ ہمیں ان شہداء کی یاد دلاتا ہے۔

شہداء گیاری کی برسی پر گنز کی سلامی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ان کی قربانی کو نہیں بھولے۔ آج پوری قوم گیاری کے اُن عظیم شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

زندہ قومیں اپنے شہداء کو نہیں بھولتی، جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے وطن کے دفاع کو مقدم رکھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top