جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹک ٹاک شائقین کےلئے بری خبر

10 جنوری, 2019 13:56

پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر مختصر ویڈیوزشیئرنگ ایپ ٹک ٹوک کو بند کرنے کی درخواست کی خبریں منظر عام پرآنے لگی ہیں۔
یہ اقدام خیبر پختونخواہ کے نوشہرہ ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کی جانب سے پاکستان سٹیزن پورٹل پراس ‘سماجی بیماری’ کی موبائل ایپ کے خلاف شکایت درج کرنے کے بعد اٹھایا گیا۔ شہری کی درخواست پر اسکی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے۔
خبر منظر عام پر آنے کے بعد بڑی تعداد میں عوام نے اس فیصلے کو سراہا۔ ان کے مطابق یہ اپلی کیشن معاشرے میں منفی اقدار کو پروان چرھانے کا باعث ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top