ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

1 لاکھ گھربنانے کے لیے ڈیڑھ ارب کے قرضے دیے جائیں گے

22 مئی, 2018 09:40

لاہور: پاکستان مائیکروفنانس انویسٹمنٹ کمپنی (پی ایم آئی سی) نے نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (این آرایس پی) کے ساتھ 1500ملین روپے مالیت کی قرضے سہولت کی فراہمی کا معاہدہ کرلیا ہے تاہم اس سہولت سے این آر ایس پی کو پاکستان بھر سے ایک لاکھ سے زائد گھرانوں کی فنانسنگ سہولتیں پوری کرنے کا موقع ملے گا۔
این آر ایس پی کے سی ای او ڈاکٹر راشد باجوہ اورپی ایم آئی سی کے سی ای او یاسر اشفاق نے معاہدے پر دستخط کیے۔این آر ایس پی کے سی ای او ڈاکٹر راشد باجوہ نے اس موقع پراظہار ِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی ایم آئی سی کے ساتھ اپنے اشتراک کی قدر کرتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ پی ایم آئی سی کی جانب سے قرضوں کی یہ سہولت پاکستان بھر میں محروم طبقات کو مالیاتی شمولیت فراہم کرنے کی این آر ایس پی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم آئی سی کے سی ای او یاسر اشفاق کا کہنا تھا کہ پی ایم آئی سی پاکستان میں مالیاتی شمولیت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، پی ایم آئی سی اور این آر ایس پی خواتین اور ملک کے دیہی علاقوں میں مقیم محروم طبقات کی مالیاتی شمولیت کا مشترکہ عزم رکھتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top