جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سکھر: بیوٹی پارلر مالک کی شرمناک حرکت نے شہر بھر کی خواتین پر خوف طاری کردیا

09 ستمبر, 2018 21:32

سکھر: بیوٹی پارلر میں خفیہ کیمرے لگاکر خواتین کو بلیک میل کرنے کا انکشاف، پولیس نے کاروائی کرکے پارلر مالک کامران مغل کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے مشن روڈ پر قائم سونیا بیوٹی پارلر کے مالک کامران مغل کی جانب سے پارلر کے واش روم میں خفیہ کیمرے لگاکر خواتین کی وڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تین سے زائد متاثرہ خواتین نے نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر انکشاف کیا کے سونیا بیوٹی پارلر کے مالک کامران مغل کی جانب سے پارلر کے واش روم میں خفیہ کیمرے لگاکر خواتین کی وڈیو ریکارڈ کرکے انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے اس تشویشناک صورتحال کی اطلاع پر بی سیکشن، سی سیکشن اور سی آئی اے پولیس نے مشترکہ کاروائی کرکے پارلر مالک کامران مغل کو گرفتار کیا جبکہ کاروائی کے دوران خفیہ نصب مختلف کیمرے اور شراب کی بوتلیں بھی برآمد کی گئیں، پولیس کے مطابق مکمل چھان بین کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا.

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top