جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شارجہ کی بلندو بالا عمارتوں پرلیزر پراجیکشن سے خوبصورت لائٹ شوکا انعقاد کیا گیا

08 فروری, 2019 20:32

متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں لائٹ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، جس میں وڈیوز،لائٹ میپنگ،تھری ڈی ایفکٹس،لائٹ گرافٹی،ملٹی میڈیا پراجیکشن اور مختلف آرٹسٹوں کے برقی قمقموں سے جگمگاتے آرٹ ماڈلز بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ اس میلے میں 70 مقامات پر بیس لائٹ شوز پیش کیے جائیں گے جن میں دنیا بھر کے مختلف فنکار اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ شارجہ کامرس اینڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین خالد جاسم ال مدفع کا کہنا ہے کہ یہ منفرد میلہ11فروری تک جاری رہے گا۔

 
 
 
 
 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top