جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کانگریس مودی سرکار کی کسان پالیسی کیخلاف میدان میں آگئی

08 فروری, 2019 17:22

کانگریس کی جانب سے مودی سرکار کی کسان پالیسی کیخلاف آواز بلند ہونے پر بھارتی لوک سبھا میں نیا ڈرامہ شروع ہوگیا۔ ڈرامے میں جہاں بی جے پی کے رہنما اہم کردار ادا کررہے ہیں وہیں بھارتی وزیراعظم نے از خود لیڈ کریکٹر کو پسند کرلیا اور کانگریس الزمات کو رد کردیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کسانوں کی قرض معافی کو کانگریس کی بدعنوانی کا مترادف قراردیتے ہوئے کہاکہ کانگریس کی حکومتوں نے10سال میں 60 ہزار کروڑ کا قرض معاف کرکے 2 کروڑ خوشحال کسانوں کو فائدہ پہنچایا۔ لیکن انکی ماہان حکومت نے 12کروڑ کسانوں کو10سال میں ساڑھے 7 لاکھ کروڑ بینک کھاتوں سے ادا کردیے۔
بھارتی لوک سبھا میں پیش ہوئے یہ اعداوشمار ہی حیران کردینے کیلئے کافی تھے مگر آگے مزید حیران کردینے والا بیان دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ انکی پالیسی کسانوں کیلئے سخت اسلئے ہے کہ وہ کسانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر کسان غربت سے تنگ آکر خودکشیاں کررہے ہیں اور مودی سرکار نے نہ صرف مراعتیں بند کردیں بلکہ کسانوں کی زمینیں بنجر اور معمولی کھیتی باڑی پر ہر قسم کی سبسڈی بند کردی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top