جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جمال خاشقجی قتل کیس: اقوامِ متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

08 فروری, 2019 14:34

سعودی صحافی جمال خاشقجی کےقتل کی تحقیقات کرنےوالی اقوام متحدہ کی رکن کاکہناہےکہ جمال خاشقجی کوسعودی حکام نےمنصوبہ بندی کےذریعےقتل کیا۔ قتل کےبعدسفارت خانےتک رسائی نہیں دی گئی جس دوران حقائق کوچھپایاگیا۔
اقوام متحدہ کی طرف سےسعودی صحافی جمال جاشقجی قتل کی بین الاقوامی سطح پرتحقیقات کرنےوالی اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی ایگنس کالمارڈ کاکہناہےکہ سعودی عرب نےجمال خاشقجی کےقتل کی تحقیقات میں ترکی کی صلاحیتوں کوکمزورکرنےکی کوشش کی ہے۔ ایگنس کالمارڈ نےاپنی رپورٹ میں لکھاہےکہ جمال خاشقجی کاقتل 2 اکتوبرکوہوا۔ تاہم ترک حکام کوسعودی سفارت خانےتک 15 اکتوبرکورسائی دی گئی جب کہ سفارت کارکی رہائش تک بھی رسائی نہیں دی گئی جس سےتحقیقات کوبڑی حدتک متاثرکیاگیا۔ اجنس نےاپنی رپورٹ میں لکھا ہےکہ خاشقجی سعودی حکام کےظالمانہ، پیش بندی اورطےشدہ منصوبےکاشکارتھے۔ رپورٹ میں کہاگیاہےکہ سعودی عرب نےتحقیقات پراثراندازہوکےاسےبڑی حدتک خراب کرنےکی کوشش کی ہے۔
دوسری جانب امریکی حکام کاکہناہےکہ ایسے آپریشن کےلیےسعودی ولی عہدمحمدبن سلمان کی منظوری کی ضرورت ہوتی ہے۔ امریکی حکام کاکہناہےخاشقجی سعودی بادشاہی نظام پرکڑی تنقیدکرتےتھےاس لیےسعودی بادشاہ کووہ پسندنہیں تھےاسی لیےخاشقجی ملک چھوڑنےپرمجبورہوئے۔
سعودی صحافی کوگزشتہ سال 2 اکتوبر کواستنبول میں واقع سعودی سفارت خانےجاتےہوئےدیکھاگیاتھا۔ جس کےبعدان کی لاش ٹکڑوں کی صورت میں ملی تھی۔ خاشقجی کی لاش کےٹکڑوں کواب تک اہل خانہ کےحوالےنہیں کیاجاسکاہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top