جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گبون: فوجی بغاوت کی ناکامی، 4 باغی گرفتار

08 جنوری, 2019 14:22

افریقی ملک گبون میں فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد ملک کی سیاسی صورتحال میں دوبارہ بہتری آنا شروع ہوگئی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افریقی ملک گبون میں کچھ فوجی افسران نے ریڈیو اور ٹیلویژن سمیت کئی سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا تھا، باغیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت ختم ہوگئی ہے اور اب تیل کی دولت سے مالامال ملک میں جمہوریت کو دوبارہ بحال کیا جائے گا، جہاں بیمار لیڈر کا خاندان گذشتہ 50 برسوں سے حکومت کررہا ہے۔ گبون حکومت کے ترجمان میپنگو کا کہنا ہے کہ حکام نے چار باغیوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ پانچواں شخص فرار ہوگیا۔ صورتحال معمول پر آگئی ہے۔
سرکاری ٹی وی اور ریڈیو کی عمارت پر پیادہ فوجیوں نے قبضہ کرلیا تھا لیکن اب صورتحال بہتر ہے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے صدر ’علی بونگو‘ ایک مرتبہ پھر ملکی قیادت سنبھال رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top