جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یمن میں عالمی خوراک پروگرام کے گودام پر حملہ

08 جنوری, 2019 14:08

یمن میں جاری خانہ جنگی شدت اختیار کر گئی۔ عالمی خوراک پروگرام کے گودام پر حملے سے خوراک کا ایک بڑا ذخیرہ جل کر خاک ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگجوؤں نے اقوام متحدہ کی جانب سے یمن میں متاثرین کے لیے بھیجی گئی خوراک کو بھی نہ بخشا۔ عالمی خوراک پروگرام کے گودام پر حملے سے ایک بڑا حصہ جل کر خاک ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے کے نتیجے میں گودام میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔ یہ حملہ الحدیدہ کے مشرقی علاقے میں ہوا۔ حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے باعث گودام کے ساتھ ساتھ خوراک بھی جل کر خاک ہوگئی، اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے کئی حملے ہوچکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top