جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آزادکشمیر: وادی لیپہ میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

07 جنوری, 2019 18:05

آزادکشمیر کی وادی لیپہ میں دو روز سے جاری شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ وادی کو ریشیاں اور دارالحکومت مظفرآباد سے منسلک کرنے والی دونوں سڑکیں آمدورفت کیلئے مکمل بند ہو چکی ہیں۔
آزاد کشمیر کی وادی لیپہ شدید برف باری سے نظام زندگی بری طرح سے متاثر ہے۔ عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی اور سڑکیں بند ہونے سے عوام کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے جبکہ غذائی اشیاء کی قلت کا بھی خدشہ لاحق ہے۔ برف باری سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا ہے، تاہم جزوی طور پر کچھ گاؤں کو بجلی سپلائی بحال کر دی گئی ہے جبکہ دوردراز کے علاقوں میں بجلی کا نظام تاحال بحال نہیں کیا جا سکا۔ وادی میں ٹیلی فون اور موبائل سروس بھی تعطل کا شکار رہی۔ عوام کا کہنا ہے کہ حکومت لیپہ ٹنل کی تعمیر کا وعدہ پورا کرے، تاکہ لیپہ کے لوگ سفری مشکلات کی اذیت سے بچ سکیں۔
 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top