جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

محمد صادق سنجرانی کا دورہ عراق

06 فروری, 2019 21:32

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی 2روزہ نجی دورے پر عراق پہنچ گئے، عراق آمد کے بعد چیئرمین سینیٹ کی مقدس مقامات پر حاضری اور اہم شخصیات سے ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل بغداد ائیرپورٹ پر عراق کے ڈپٹی اسپیکر، عراقی وزیر اور پاکستانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔ بغداد ایئرپورٹ سے وہ سیدھا غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی رحمت اﷲ علیہ کے روضہ مبارک پر حاضری کے لئے پہنچ گئے جہاں مزار کے منتظمین نے استقبال کیا۔  جس کے بعد شیخ عبدالقادر جیلانی کی مزار پرحاضری اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی اور مغرب اور عشا کی نماز بھی ادا کی۔
اس کے ساتھ ساتھ  چیئرمین سینیٹ حاجی محمد صادق سنجرانی عراق کے شہر نجف میں حضرت علی کے روضے پر حاضری دی۔ ان کے ہمراہ سینٹر مولا بخش چانڈیو، سینٹر دلاور خان، سینٹر ساجد توری اور سینٹر فدا محمد خان بھی موجود تھے۔ حضرت علی کے روضے پر حاضری کے بعدچیئرمین سینیٹ حاجی محمد صادق سنجرانی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی جہاں پاکستان اور عراق کے درمیان تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے پر بھی بات کی جبکہ عراق کے منتظمین نے تمام شرکاء کو درنجف کا تحفہ بھی دیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عراق میں مقیم پاکستانی عالم دین آیت اللہ حافظ بشیر حسين نجفی سے خصوصی ملاقات بھی کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top