جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایران کے رہبر مسلمین اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف

06 فروری, 2019 17:43

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے مسئلہ کشمیر کوعوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میںایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ایسے بہتر انداز میں حل ہو جائے گا جس میں خطے کے عوام کے حقوق اور مفادات کی ضمانت دی گئی ہو۔ اور کشمیر کے لوگ سکون اور امن سے لطف اندوز ہوسکیں۔
آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم اقوام کو معلوم ہونا چاہئے کہ کشمیری مسلمانوں کو توقع ہے کہ وہ ان کا دفاع کریں ۔اور مسلمانوں کا اسلامی اور برادرانہ فریضہ بھی ہے۔حکومت ہندوستان اگر سمجھتی ہے کہ وہ مسلمانوں کی بڑی تعداد پر دباؤ برقرار رکھےگی ۔اور مسلمین عالم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آئے گا تو یقینا غلط سوچتی ہے۔
۔
 
 
 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top